تیزگام حادثے کی ایک اور میت گاؤں عبدالحکیم آریسر پہنچا دی گئی

November 17, 2019

عمرکوٹ (نامہ نگار) تیز گام حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو نوجوان عبدالجبار آریسر اور عبدالوحید آریسر کی لاشیں پتھورو کے قریب گاؤں عبدالحکیم آریسر پہنچا دی گئی تھی جبکہ اسی گاؤں کے ایک اور شخص کی لاش ڈی این اے ٹیسٹ کے بنیاد پر شناخت کرکے گاؤں حاجی عبدالحکیم آریسر پہنچ گئی جہاں مرحوم کی تدفین کی گئی ۔