ڈگری: قتل کا جرم ثابت ، 5 ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

November 17, 2019

ڈگری( نامہ نگار) ماڈل کورٹ نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 5 ملزمان کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ملزمان پر ڈگری پولیس اسٹیشن میں 2017 ءمیں عرفان سوڈر کو قتل اور عمران اوٹھو کو دوران ڈکیتی زخمی کرنے کا مقدمہ درج تھا۔ ملزمان عرفان، عمران، راجو، سونو اور ونجارو کو سینٹرل جیل میرپورخاص منتقل کر دیا گیا۔