مشہور زمانہ کارٹون کردار’مکی ماؤس‘ 91سال کا ہو گیا

November 17, 2019

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)مشہورِ زمانہ اور بچوں کے ہر دلعزیز مکی ماؤس کی اٹھارہ نومبر کو 91ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ والٹ ڈزنی کی اس تخلیق کو پہلی بار 1928 میں ا سکرین پر متعارف کرایا گیا تھا۔ مکی ماؤس کی پہلی فلم Steamboat Willie تھی جبکہ 1978 میں مکی ماؤس کو واک آف فیم میں شامل ہونے کا اعزاز بھی ملا۔اس شرارتی چوہے کو اب تک ایک سو چالیس سے زائد فلموں میں پیش کیا جا چکا ہے۔مکی ماؤس کے تخلیق کار فریڈ مور اور فلائیڈ گورڈ فرسن تھے۔مکی ماؤس کیلئے والٹ ڈزنی، جمی میکڈونلڈ، وین الوائن،بریٹ ایوان اور کرس دائمنٹول نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا۔مکی ماؤ س آج بھی پہلے دن کی طرح مقبول ہے جبکہ اس کی دوست منی ماؤس کی شہرت بھی کسی سے کم نہیں۔