نواز شریف کا علاج برطانیہ کی بجائے امریکا سے کروانے کا امکان

November 17, 2019

لاہور( نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم نواز شریف کا علاج برطانیہ کی بجائے امریکا سے کروانے کا امکان ہے۔ سابق وزیراعظم کو ابتدائی علاج کیلئے لندن لے جایا جائے گا، بعد ازاں انہیں پلیٹ لیٹس کے علاج کیلئے امریکا منتقل کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا علاج امریکا سے کروایا جائے گا۔