شہر اور میٹرو بس سروس اسٹیشنز کی صفائی بھی یقینی بنا رہے ہیں‘ اویس منظور تارڑ

November 18, 2019

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی کی طرح میٹرو بس سروس کے سٹیشنز کی صفائی یقینی بنا رہے ہیں۔ عالمی معیار کے اس منصوبے کی صفائی بھی اسی معیار کے مطابق رکھنے کیلئے ورکرز کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹرو بس روٹ اور سٹیشنز کی صفائی کا معائنہ کرنے کے موقع پر مسافروں اور اپنے ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے صفائی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس میں مزید بہتری کی ہدایات جاری کیں۔