بھارت نفرت کا پرچار کرنے والوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ،پاکستان

November 18, 2019

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان نے دہشتگردی کے حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکرکے بے بنیاد الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نفرت کا پرچار کرنے والوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ نے ایک فرانسیسی اخبار کو انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر پاکستان بھارت کیساتھ بہتر تعلقات میں سنجیدہ ہے تو اسے دہشتگرد سرگرمیوں میں مطلوب افراد کو ہمارے حوالے کرنا چاہئے۔دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کے اعلیٰ حکام دہشت گردی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں مسلسل کہانیاں گھڑ رہے ہیں، یہ بیان بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی اصل صورتحال سے عالمی توجہ ہٹانے کی ایک اور کوشش ہے، کلبھوشن یادیو بھارت کی طرف سے دہشت گردی برآمد کرنے کا واضح چہرہ ہے۔