ریاست مخالف نعروں پر جئے سندھ قومی محاذ کی قیادت کیخلاف مقدمہ، نعرے شرپسندوں نے لگائے، پارٹی مؤقف

November 19, 2019

کراچی(افضل ندیم ڈوگر) کراچی میں سندھ پیغام ریلی کے دوران ملک، اداروں، حکومت اور شخصیات کے خلاف نعرے ، بغاوت، دہشت گردی اور شازش مجرمانہ کی دفعات کے تحت جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین اور دیگر عہدیداروں کے خلاف اسٹیل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ، ادھر جئے سندھ قومی محاذ کے وائس چیئرمین الٰہی بخش نے’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ ریلی کے شرکاء ہزاروں میں تھے ،ان میں کچھ شرپسند عناصر بھی شامل ہوگئے تھے جنہوں نے ملک دشمن نعرے لگائے۔