اردو بولنے والوں کو لسانیت کی زنجیر میں جکڑ دیا گیا،مصطفیٰ کمال

November 19, 2019

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اردو بولنے والوں کو سیاسی مفادات میں لسانیت کی زنجیر میں جکڑ کے محدود کر دیا گیا تھا۔ آج ملک بھر سے لوگ پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، ہمارے آباؤ اجداد نے اس ملک کو بنانے کیلئے جانوں کے نذرانے دیئے تھے، اب ہم اسے اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے مثالی کردار ادا کریں گے۔