واسا میں مرمتی کام کی آڑ میں کروڑوں کی کرپشن ، تحقیقات شروع

November 19, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن نے واسا میں مرمتی کام کی آڑ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات شروع کردی ہیں ،ذرائع کے مطابق سورس رپورٹ پر انکوائری شروع کی گئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ طے شدہ لاگت سے زائد فنڈز کے استعمال کئے گئے ہیں ،ایم ڈی اے سے سورج میانی روڈ پر سیوریج لائن میں لاگت سے زائد ادائیگیاں کی گئیں ، شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے کراؤن فئلیئر کے واقعات رونما ہوئے ،ٹھیکیداروں کو کی گئی ادائیگیوں اور دیگر ووچرز میں بھی ہیر پھیر کیا گیا ، اینٹی کرپشن نےواسا میں کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ سے تمام ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔