سکاٹ لینڈ: بریمار میں سرد ترین رات، ٹمپریچر منفی 10 ڈگری تک گر گیا

November 20, 2019

لندن(پی اے) پیر کی شب موسم خزاں کی سرد ترین رات، درجۂ حرارت تقریباً منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا، میٹ آفس کے مطابق پیر کی شب شمال مشرقی سکاٹ لینڈ کے ویلیج بریمار میں پارہ منفی 9.9 ڈگری سینٹی گریڈ (14.2ڈگری فارن ہائٹ) تک نیچے گر گیا، رات بھر 10 سرد ترین مقامات میں سے 9 بارڈر کے شمال میں تھے، لیکن انگلینڈ میں سرد ترین مقام نارتھمبرلینڈ کا ریڈزڈیل کیمپ رہا، جہاں کا ٹمپریچر منفی 7.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، انگلینڈ اور مشرقی ویلز کے وسیع علاقوں کیلیے سخت خراب موسم کی وارننگ بھی جاری کی گئی تھی جس میں کثیف اور منجمد فاگ کو ڈرائیورز کیلیے مشکلات کا سبب بننے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، اور یہ منجمد فاگ پورا دن چھایا رہ سکتا ہے، نارتھ ویسٹ موٹروے پولیس نے ٹویٹ کیا کہ چند حادثات واقع ہوئے ہیں، گرٹرز نے پوری رات جانفشانی سے کام کیا تاہم ابھی تک باہر برف موجود ہے، سائوتھ ہیمٹن میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 10سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ لندن میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ کی پیشگوئی ہے، اسی طرح نوروچ میں 6 سے 8 ، نوٹنگھم میں 5 سے 7 ، اور ایبرڈین میں 4 سے 5 دگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی ہے، میٹ آفس کے ترجمان کے مطابق موسم کا رخ مغرب سے مشرق کی طرف ہے جو بادل اور بارش لا سکتا ہے۔