آسٹریلین ٹیم کو پاکستان لانے میںشین واٹسن کا کردارمتوقع

November 20, 2019

ابوظبی (نمائندہ خصوصی) ٹی ٹین میں دکن گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شین واٹسن کاآسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان میں کردار اہم ہوسکتا ہے۔ شین واٹسن آسٹریلین پلیئرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے اس سال میں شروع میں کراچی آکر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی بھی کی تھی اور سیکورٹی انتظامات کو سراہتے ہوئےکراچی کو محفوظقرار دیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان ملبورن میں آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشم حکام سے ملاقات کریں گے۔ واٹسن گزشتہ دس سال میں پاکستان کا دورہ کرنے والے چند آسٹریلوی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان میں سری لنکا کا ٹیسٹ کھیلنا حوصلہ افزا قرار دے دیا ۔کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کیون رابرٹسن کا کہنا ہے کہ ہماری بھی یہی خواہش ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل بحال ہو ، سری لنکن ٹیم کا پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کیلئے حامی بھرنا حوصلہ افزا عمل ہے۔ البتہ دورہ پاکستان پر فیصلہ جلد بازی میں نہیں کریں گے، تمام معاملات کا جائزہ لے کر کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ وسیم خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس سال کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ کا نقصان ہوا ہے۔ اظہر علی ساٹھ ٹیسٹ کھیل چکے لیکن اپنے ہوم گراونڈ پر ایک بھی میچ نہیں کھیلا۔ ضروری ہے کہ نوجوان اپنے ہیروز کو اپنے گرائونڈز پر کھیلتا دیکھیں، پچھلے دس سال کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے پوری ایک نسل ایکشن سے محروم رہی۔ پاکستان سپر لیگ میں پندرہ ملکوں سے کھلاڑی آکر کھیل رہے ہیں، جو کافی حوصلہ افزا ہے۔پاکستان نے حال ہی میں انٹرنیشنل سیریز میں بہترین سیکیورٹی کا ثبوت دے دیا۔