بھارت میں کرکٹر کی بیٹنگ کے بعد موت

November 20, 2019

حیدرآباد،دکن (جنگ نیوز) بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک کلب میچ کے دوران ایک کرکٹر کی موت ہو گئی ۔ مقامی ٹورنامنٹ میں 41 سالہ وریندر نائک نے 66رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ ہونے کے بعد وہ پویلین لوٹے اور وہاں ان کی موت ہو گئی۔وریندر جیسے ہی پویلین پہنچے ان کا سر دیوار سے ٹکرایا اور وہ نیچے گر گئے۔موت کا سبب دل کا دورہ بتایا جا رہا ہے۔