نوشہرو فیروز: انسداد ٹائیفائڈ مہم دوسرے روز بھی جاری

November 20, 2019

نوشہروفیروز (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ نے انسداد ٹائیفائڈ مہم کے دوسرے روز 19 نومبر کو مدرسہ ہائی اسکول نوشہرو فیروز میں قائم کیمپ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کیمپ میں لگائی گئی ویکسین اور تعداد اور ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پرا نہوں نے اسکول کے بچوں کو ٹیکے لگوانے کے لئے آمادہ بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی یہ مہم 18 سے 30 نومبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ ویکسین سے رہ نہ جائے، تمام بچوں کا ریکارڈ رکھا جائے۔