گلوکار شوکت علی کی طبیعت اچانک ناساز، اسپتال داخل

November 20, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ)پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکار شوکت علی کی طبیعت اچانک ناساز ہونے پر انہیں سروسز اسپتال لاہورمیں داخل کردیا گیا جہاں انکےضروری ٹیسٹ کئےگئے۔ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ نے شوکت علی کی عیادت کی ۔انہوںنے کہا کہ شوکت علی نے اپنے فن سے پاکستان کی خدمت کی ہے۔