پانچویں جماعت کے امتحانات کے لئے ہدایات جاری

November 20, 2019

لاہور(خبر نگار) سکولوں میں پانچویں جماعت کے امتحانات کے حوالے سے پنجاب ایگزیمنیشن کمیشن نے امتحانات کے لیے ہدایات جاری کردیں ۔ امتحانات کے لیے ڈیٹ شیٹ ہر سکول اپنے طور پر تیار کرے گا۔جبکہ امتحانات کے لیے سوالیہ پرچے پنجاب ایگزمینشن کمیشن تیار کرکے دے گا۔ ہر مضمون کے تین پرچے تیار کیے جائیں گے پرچے مارچ تک تمام سکولوں کو دے دیے جائیں گے ۔ تاہم سکول اپنے مرضی کے مطابق سوالیہ پرچہ استعمال کرسکیں گے ۔ امتحانات کی چیکنگ کے لیے جوابی کاپیاں بھی پیک فراہم کرے گا۔ بچوں کو اگلی کلاس میں پرموٹ کرنے کا فیصلہ بھی سکول انتظامیہ خود کرے گی۔