یونین کونسل جنگل کلراں میں ثقا فتی میلہ،رنگارنگ سٹال،علاقائی رقص

November 20, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) سماجی تنظیم اُفق ڈویلپمنٹ آرگنا ئزیشن کی امن و ہم آ ہنگی کی طرف ایک قدم منصوبے کے زیر اہتمام امن سفیران گروپس کی جانب سے نواحی بستی مالی شہید یونین کونسل جنگل کلراں میں ایک روزہ ثقا فتی میلے کا انعقاد کیا گیا۔ ثقا فتی میلہ کے دوران معاشرے میں عدم برداشت، شدت پسندی ونفرت انگیزی کی روک تھام اور وطن عزیز پاکستان میں امن، ہم آہنگی، مساوات، بھائی چارہ،تحمل مزاجی، صبر اور برداشت کوفروغ دینے سے متعلق پیغامات دیئےگئے۔ثقا فتی میلے میں مختلف نواحی علاقوں الپہ،پیر والہ،رسول پور اور کھادل سے تعلق رکھنے والے نوجوان امن کے سفیران شامل تھے۔علاقے کے نوجوانوں نےعلا قائی کھانوں کے رنگا رنگ سٹال لگائے گئے اور ڈھول کی تھاپ پر علاقائی رقص بھی پیش کیا گیا۔