پاکستانی کرکٹرز کے فٹنس کیمپ ڈرامے کا ڈراپ سین

November 21, 2019

ابوظبی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا۔عماد وسیم کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر بھی فیملی کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب چلے گئے۔ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔ فٹنس کیمپ میں صرف محمد عرفان رہ گئے ہیں۔ پی سی بی فٹنس کیمپ میں تین کرکٹرز کو بلایا گیا تھا۔ کیمپ 25 نومبرتک جاری رہے گا۔ پی سی بی نے ٹی ٹین کے لئے این اوسی نہ دینے کی وجہ فٹس کیمپ بتایا تھا۔ ڈاکٹر سہیل کی نگرانی میں کیمپ بھی تاخیر سے شروع کیا گیا اور تین کرکٹرز کو جنوبی افریقا لیگ کے لئے این او سی بھی دے دیے گئے۔