سرکاری ملازمین کیلئے واٹس ایپ طرز کا نظام متعارف ہوگا

November 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

سرکاری ملازمین کیلئے واٹس ایپ طرز کا نظام متعارف ہوگا

اسلام آباد (ساجد چوہدری) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انکشاف کیا گیا کہ ڈیڑھ ارب روپے کے ای آفس منصوبے کو لیگل کور ہی حاصل نہیں جس کے باعث افسران اس کو اون نہیں کرتے، پرائیویسی کے ایشوز ہیں ، دوبارہ کاغذوں پر جانا پڑتا ہے،

این آئی ٹی بی حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سرکاری ملازمین کیلئے واٹس ایپ طرز کا سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے جس پر سرکاری حکام ہی وائس میسیج، کانفرنسز اور دستاویزات بھیج سکیں گے ، سرکاری ملازمین فیس بک ، واٹس ایپ اور یوٹیوب کا استعمال نہیں کرسکیں گے ،

سوشل میڈیا پر غلط خبروں کو روکنے کیلئے ایس او پی ڈویلپ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی علی خان جدون کی سربراہی میں ہوا، ایڈیشنل سیکرٹری وزات آئی ٹی جواد پاول نے کمیٹی کو بتایا کہ بدھا پیسٹ کنونشن اور ٹریٹی پر 66ممالک نے امریکہ کے ساتھ دستخط کر رکھے ہیں ،

پچھلی میٹنگ میں ایف آئی اے حکام نے بتایا تھا کہ ان معاہدوں پر دستخط کرنے سے مفادات اور نقصانات کے حوالے سے بتایا تھا اور کہا تھا کہ ان پر دستخط کر دینے چاہئیں اس سے ڈیٹا تک رسائی مل سکے گی،سوشل میڈیا پر غلط خبروں کو روکا جائے گا،

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں وزارت داخلہ اور ایف آئی اے حکام کو بلا لیا،

خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ حکام نے بتایا کہ پشاور اور ایبٹ آباد میں آئی ٹی پارک بنائے جائیں گے ،فزیبلٹی اسٹڈی پر کام جاری ہے ، چیئرمین کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں دیگر صوبوں کے آئی ٹی بورڈ ز حکام کو بھی بلا لیا،

ایڈیشنل سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ ٹی آئی پی کی ری ویمپنگ کی جا رہی ہے ، فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کر لی گئی ہے۔