تھانہ شرقی کی حدود میں صحافی کو لوٹ لیا گیا

November 21, 2019

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور پولیس اسٹیشن شرقی کی حدود میں نامعلوم جیب کتروں نے چترال سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی کو ہزاروں کی نقدی اور قیمتی موبائل فون سے محروم کردیا۔صحافی گل حماد فاروقی ساکن چترال حال کاکشال پشاور نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ خیبر بازار میں نجی بینک سے 20 ہزار روپے کا چیک کیش کرکے صدر آگیا جہاں کام نمٹانے اور نماز کی ادائیگی کے بعد خیبر بازار جانے کیلئے قیوم سٹیڈیم کے قریب سے مزدا گاڑی میں سوار ہوگیا اور جب جیل پل کے قریب اُتر کر واسکٹ پر ہاتھ پھیرا تو اُس کی جیب کٹ چکی تھی جبکہ اس میں موجود 20 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون غائب تھا جسے مزدا گاڑی میں سوار نامعلوم جیب کترا لے کر فرار ہوچکا تھا۔پولیس نے روزنامچہ رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔