پریتی زینٹا کے ساتھ کیا یہ ماہ نور بلوچ ہیں؟

November 21, 2019

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زینٹا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک تصویر اپلوڈ کی ہے جس میں اُن کے ساتھ ماضی کی دلکش اداکارہ ماہ نور بلوچ کی ہمشکل کھڑی ہیں۔

امریکی مزاحیہ سیزن ’فریش آف دی بوٹ‘ کے سیٹ پر لی گئی پریتی زینٹا کی اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ ماہ نور بلوچ اور پریتی زینٹا امریکا میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں؟


پریتی زینٹا نے اس تصویر کے کیپشن میں بتایا تھا کہ سیزن ’فریش آف دی بوٹ ‘ کی پہلے دن کی شُوٹنگ مکمل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر پریتی زینٹا نے ساتھ کھڑی خاتون سے متعلق تمام تر شبہات کی تردید کی اور بتایا کہ یہ ماہ نور بلوچ نہیں بلکہ میک اپ آرٹسٹ ہیں ۔

صارف کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے پریتی زینٹا نے بتایا کہ یہ فریش آف دی بوٹ کے میک اپ ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ سنڈی ہیں۔


دوسری جانب ماہ نور بلوچ نے رواں ہفتے ایک آرٹ نمائش کا افتتاح کیا تھا۔ وہ’ فریش آف دی بوٹ‘ کا حصہ نہیں ہیں۔