ویمن کرکٹرز کی کوچنگ کیلئے خاتون کوچ سامنے آ گئیں

November 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ویمن کرکٹرز کی کوچنگ کیلئے خاتون کوچ سامنے آ گئیں

ویمن کرکٹرز کی کوچنگ کے لیے خاتون کوچ سامنے آ گئیں، کوچ ہاجرہ سرور کا کہنا ہے کہ وہ پہلی خاتون کوچ ہیں جنہوں نے لیول 3 کورس کیا ہے۔

ہاجرہ سرور کہا کہ اس سفر کے آغاز میں گھر والوں نے بہت مخالفت کی لیکن والد صاحب کی سپورٹ نے انہیں اس مقام تک پہچایا۔

ان دنوں ویمن انڈر ۔18 ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ جاری ہے، جس میں شریک چارٹیموں میں سے ایک ٹیم ناردرن کی کوچ حاجرہ سرور ہیں، جو کھلاڑیوں کی بھرپور ٹریننگ میں مگن ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود بھی اہم ہے۔ حاجرہ سرور کا کہنا ہے کہ چاہے کھیل کا میدان ہو، تعلیم کا شعبہ یا کوئی اور خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں آگے آنا چاہئے۔