عثمان بزدار سے چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات

November 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

عثمان بزدار سے چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے درمیان اختلافات کی نفی کردی ۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور رہیں گے ۔ یہ اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی خواہش دلوں میں ہی رہ جائے گی، وہ سردار عثمان بزدار کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازش کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور اسپیکر چودھری پرویزالہٰی کی ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ اور رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ورکنگ ریلیشن شپ مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی کی کارروائی بطریق احسن چلانے پر چودھری پرویزالہٰی کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ صوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔