24 گھنٹوں کے دوران مزید 171افراد ڈینگی وائرس سے متاثر

November 22, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مذید 171افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہو گئے، ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی میں 171جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 12افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے جس کے بعد رواں سال صوبے میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد13ہزار983ہوگئی ۔