وزیرداخلہ نے بارش اورژالہ باری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی

November 22, 2019

کوئٹہ (خ ن)صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء لانگو نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے پیش نظرمحکمہ پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی انہوں نےکہاکہ متعلقہ حکام کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں،صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام علاقوں میں ریلیف پہنچانے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے عوامی خدمت اولین ترجیح ہے۔