جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو چیئرمین سی پیک اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

November 22, 2019

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے عاصم سلیم باجوہ کی تقرری کی سمری کابینہ ڈویژن کو بھجوادی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن کو بھجوائی گئی سمری میں عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا چیئرمین بنانے کی تجویز درج ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آئندہ منگل کو ہوگا، جس میں لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کی تقرری کی منظوری لی جاسکتی ہے۔