ٹرمپ کا افغان صدر کو فون، پروفیسر ز کی رہائی میں کردار اداکرنے پر شکریہ

November 23, 2019

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران امریکن یونیورسٹی آف افغانستان کے دو پروفیسرز کی رہائی میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے، کابل کے قصر صدارت سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر نے اپنے افغان ہم منصب اشرف غنی کو دورہ امریکہ کی دعوت بھی دی ہے جس کو افغان صدر نے قبول کر لیا ہے، ان کے دورہ واشنگٹن کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا، بات چیت کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کے مشرق صوبے ننگرہار میں داعش کے جنگجوئوں کو شکست دینے پر افغان سکیورٹی فورسز کی تعریف بھی کی۔