پاکستان بار کونسل کی اپیل پر عدالتوں میں ہڑتال،ہزاروں مقدمات کی سماعت متاثر

November 29, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ میں غلط دستاویزات پیش کرنے اورپرویز مشرف سنگین غداری کیس کا فیصلہ رکوانے کے خلاف پاکستان بار کونسل کی اپیل پر پا نچوں ڈسٹرکٹس کی عدالتوں میں ہڑتال و با ئیکاٹ کے باعث ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی،وکلا نے عدالتوں میں آنے والے سا ئلین اور شہریوں کو واپس بھیج دیا جبکہ چند و کلا نے عدالتوں کے دروازوں کو بند کراکے مقدمات ملتوی کرادئیے،اس موقع پر عدالتی عملے نے جمعرات کے روز ملزمان کے مقدمات کی سماعت ملتوی کرتے ہو ئے مقدمات میں اگلی تاریخ دے دی جبکہ مقد مات میں جیلوں سے قیدیوں کو نہیں لا یا گیا،عدالتوں نے قیدیوں کو مقدمات میں آ ئند ہ سماعت پرپیش کرنے کیلئے پروڈکشن آ ڈر جاری کر دئیے،جبکہ سندھ ہائی کورٹ،سٹی کورٹ و ملیر کورٹ و دیگر عدالتوں میں عدالتی امور مکمل طور پرمعطل رہے۔