پنجاب، خواتین سے زیادتی و قتل کے واقعات میں اضافہ

November 29, 2019

پنجاب میں خواتین سے زیادتی اور قتل کے واقعات میں تشویش ناک اضافہ ہو گیا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق 5 سال میں خواتین پر تشدد، زیادتی، قتل اور تیزاب پھینکنے کے 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے باوجود خواتین کے قتل اور ان سے زیادتی کے واقعات کم ہونے کی بجائے بڑھ رہے ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق 2014ءمیں خواتین سے زیادتی کے2 ہزار 281، 2015ءمیں 2ہزار 618 اور 2016ء میں 2 ہزار 746 کیسز رپورٹ ہوئے۔

2017ءمیں 2 ہزار 998، 2018ءمیں 2 ہزار 937 مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہوئے۔

یہ بھی پڑھیئے: بچی سے زیادتی و قتل، SHO کیخلاف مقدمہ درج

2019ء کے 10 ماہ کے دوران پنجاب بھر میں خواتین سے زیادتی کے3 ہزار 387 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اسی عرصے میں غیرت کے نام پر 149 خواتین کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے جبکہ تیزاب پھینکنے کے 36 واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔