ملتان میں سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو ملازمت کا جھانسہ دے کر ان سے زیادتی کرنے والے شخص کو عدالت نے ساڑھے 87 برس کی قید سنا دی گئی۔
ملتان میں 2016ء میں تھانہ بہاؤ الدین زکریا اور تھانہ شاہ رکن عالم میں بشیر احمد نامی شخص کے خلاف 2 مختلف خواتین کی جانب سے زیادتی کا مقدمہ درج کروایا گیا۔
ایف آئی آر میں خواتین نے الزام عائد کیا کہ بشیر احمد نامی شخص نے سوشل میڈیا پر ان سے رابطہ کر کے ملازمت کا جھانسہ دیا اور انٹرویو کے لئے بلایا، اس دوران ان سے زیادتی کی۔
خواتین کے ساتھ زیادتی ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ انیڈ سیشن جج سعید احمد مختار نے فیصلہ سناتے ہوئے مجرم بشیر احمد کو مجموعی طور پر ساڑھے 87 برس قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔