اوورسیز پاکستانیوں کے تحفظات دور کریں گے، ایم این اے نزہت پٹھان کا عشائیے سےخطاب

December 02, 2019

تقریب سے نزہت پٹھان خطاب کررہی ہیں

صوبہ سندھ سے منتخب ایم این اے اور سیکرٹری پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر نزہت پٹھان کے اعزاز میں گزشتہ دنوںجدہ میںعشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ایم این اے نزہت پٹھان عمرے کی ادائیگی کے بعد جب جدہ پہنچیں تو ان کا استقبال پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کیا ۔ نزہت پٹھان نے کہا کہ انھیں اوورسیز پاکستانیوں پرفخرہے، جو عمران خان کے نظریے کو اپنا نظریہ سمجھتے ہیں اور یہاں محنت مزدوری کر کے حلال رزق کمانے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک اور وزیراعظم کی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں،اسی وجہ سے عمران خان نے ہمیشہ اپنی تقریروں میں اوورسیز پاکستانیوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیا اور ان کی محنت کو سراہا ۔

انہوں نے پاکستانیوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے وعدہ کیا کہ ان کی آواز زلفی بخاری اور شاہ محمود قریشی تک پہنچائیں گی اور آنے والی اسکیموں میں مخصوص کوٹےکے لیے بھی ہر فورم پر آواز اٹھائیں گی۔آخر میں انھوں نے تمام ممبران اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقعے پرعقیل آرائیں کی والدہ اور انجم اقبال وڑائچ کے والد مرحوم کے ایصال ثواب کے لیےفاتحہ خوانی بھی کی گئی۔