پی ایس ایل فائیو: عثمان شنواری لاہور قلندرز کی نمائندگی کرینگے

November 30, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پی ایس ایل فائیو: عثمان شنواری لاہور قلندرز کی نمائندگی کرینگے

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر عثمان شنواری پی ایس ایل 2020 کے لیے ایک سے دوسری ٹیم میں ٹرانسفر ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ فاسٹ بولر آئندہ ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔ عثمان شنواری نے گذشتہ ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلامیہ کے مطابق ایونٹ کے قوانین کے مطابق اگر کسی ٹیم کی جانب سے اپنےکسی کھلاڑی کو ریلیگیٹ کرنے کی درخواست کو منظور کرلیا گیا ہو تو پھر اسے دیگر ٹیموں کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے، جس کےبعد دیگر ٹیمیں کھلاڑی کو اس کی اوریجنل کٹیگری میں رکھنے کی آفر کرسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل: شین واٹسن پاکستان روانگی کے منتظر

اگر کوئی ٹیم کھلاڑی کو اس کی اوریجنل کٹیگری میں رکھنے کی آفر کرے تو کھلاڑی کو ریلیگٹ کرنے کی درخواست کرنے والی ٹیم اپنے کھلاڑی کو اس کی اوریجنل کٹیگری میں ہی ری۔ٹین یا آفر کرنے والی ٹیم کو ٹرانسفر کرسکتی ہے۔

اس موقع پر کراچی کنگز کی جانب سے عثمان شنواری کو ریلیگیٹ کرنے کی درخواست کی گئی جس پر لاہور قلندرز نے اسے کامیاب طریقے سے میچ کیا۔ اس بنیاد پر عثمان شنواری کو ڈائمنڈ کٹیگری کے لیے لاہور قلندرز میں ٹرانسفر کردیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 5: پلاٹینم کیٹیگری میں بڑے غیرملکی کھلاڑی

دیگر پانچ کھلاڑیوں کی ریلگیشن کے لیے کامیاب درخواستیں کی گئیں جن میں امام الحق (پشاور زلمی، ڈائمنڈ سے گولڈ)، جنید خان (ملتان سلطانز، ڈائمنڈ سے گولڈ)، سلمان بٹ (لاہور قلندرز، گولڈ سے سلور)، شان مسعود (ملتان سلطانز ،گولڈ سے سلور) اور عمر امین (پشاور زلمی، گولڈ سے سلور) شامل ہیں۔

لہٰذا امام الحق، جنید خان، سلمان بٹ، شان مسعود اور عمر امین کی کیٹیگری ایک درجہ کم کردی گئی ہے۔

2016 ایڈیشن میں شرکت نہ کرنے والے فاسٹ بولر عثمان شنواری پی ایس ایل کے دیگر تمام ایڈیشنز کاحصہ رہے ہیں۔ 4 نومبر سے شروع ہونے والی ٹرانسفر/ ری۔ٹینشن ونڈو یکم دسمبر کو بند ہوگی۔