• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل: شین واٹسن پاکستان روانگی کے منتظر

پی ایس ایل: شین واٹسن پاکستان روانگی کے منتظر


آسٹریلوی آل راونڈر شین واٹسن نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کروادی، واٹسن، مچل میکلنگن اور نکولس پورن پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہوگئے جبکہ انگلینڈ کے اسٹیفن فن نے گولڈ کیٹیگری کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے۔

شین واٹسن کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل 5 میں شرکت کی غرض سے پاکستان روانگی کے منتظر ہیں۔

پی ایس ایل: شین واٹسن پاکستان روانگی کے منتظر
آسٹریلوی بلے باز شین واٹسن پی ایس ایل فائیو میں شرکت کے منتظر

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن، نیوزی لینڈ کے مچل میکلنگن اور ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن پلاٹینم کٹیگری میں شامل ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: شین واٹسن نے دورہ پاکستان کو یادگار قرا ر دیدیا

شین واٹسن 12 میچوں میں 143 اعشاریہ 81 کی اسٹرائیک ریٹ سے 430 رنز کے ساتھ پی ایس ایل کے گزشتہ ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ جارح مزاج بیٹسمین کا اوسط 43 رہا تھا۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر نے پی ایس یل میں چار نصف سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں، جبکہ کسی بھی اننگز میں بہترین اسکور 91 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔

شین واٹسن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 5 میں شرکت کی غرض سے پاکستان روانگی کا منتظر ہوں، گزشتہ ایڈیشن کے دوران کراچی میں میچز کھیلنا ایک شاندار تجربہ تھا۔

انہوں نے پی ایس ایل فور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹائٹل جتوانے کو اپنے کیرئیر کا یادگار لمحہ قرار دیا۔

کیوی کھلاڑی مچل میکلنگن نے پی ایس ایل 2018 میں لاہور قلندرز کی جانب سے چار میچز کھیلے تھے جبکہ نکولس پورن بالترتیب 2018 اور 2019 میں ملتان سلطانز کا حصہ تھے۔

یہ بھی پڑھیے: نکلولس پورن پر 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی پابندی

انگلینڈ کے اسٹیفن فن نے گولڈ کٹیگری کے لیے رجسٹریشن کروالی ہے۔ انگلش فاسٹ بولر 2017 اور 2018 کے سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے لیے پلیئرز کی ڈرافٹنگ 6 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگی۔

تازہ ترین