موڈیز کی درجہ بندی حکومتی کامیابی کی تائید ہے، حفیظ شیخ

December 02, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

موڈیز کی درجہ بندی حکومتی کامیابی کی تائید ہے، حفیظ شیخ

وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک کے معاشی استحکام میں حکومت کی کامیابی کی تائید ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں اپنے ایک بیان میں مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ موڈیز نے پاکستان کو بی تھری ’منفی‘ سے مستحکم میں شامل کردیا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے حفیظ شیخ نے کہا کہ درجہ بندی میں بہتریملک کے معاشی استحکام میں حکومت کی کامیابی کی تائید ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موڈیز کے اقدام نے طویل مدتی ترقی کے لیے مضبوط بنیاد رکھ دی ہے۔

یاد رہے کہ عالمی مالیاتی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرز سروس نے پاکستان کا آؤٹ لُک منفی سے بدل کر مستحکم کردیا۔

عالمی ادارے موڈیز کا کہنا ہےکہ ادائیگیوں کا توازن مزید بہتر ہونے کے پیش نظر آوٹ لُک بہتر کیا گیا ہے۔