وفاقی بیوروکریسی میں مزید اعلیٰ سطح تقرر و تبادلے

December 03, 2019

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح پر مزید تقررو تبادلے کئے گئے ہیں ۔ وفاقی سیکرٹری پوسٹل سروسز ڈویژن اور ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ کےگریڈ22 کے افسر حامد ہارون کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیکرٹری وزارت مواصلات جواد رفیق ملک کو سیکرٹری پوسٹل سروسز ڈویژن کے عہدے کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔سیکرٹری وزارت تجارت سردار احمد نواز سکھیرا کو سیکرٹری ٹیکسٹائل ڈویژن کے عہدے کا اضافی چارج دے دیا گیاہے ۔ایف آئی اے میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ اکیس کے افسر احمد مکرم کو اسٹیبلشمنٹ دویژن ر پورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔