بھارت کا بیلسٹک میزائل اگنی 3کاتجربہ ناکام

December 03, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارت کا بیلسٹک میزائل اگنی 3کاتجربہ ناکام

نئی دہلی (جنگ نیوز)بھارت کا اگنی ون اور ٹو کے بعد جوہری صلاحیت والے بیلسٹک میزائل اگنی تھری کا رات کی تاریکی میں کیا گیا پہلا تجربہ بھی ناکام ہو گیا۔ 5 ہزار کلومیٹر تک جوہری ہتھیار کیساتھ مار کرنے کی صلاحیت کا دعوی ٰ کیا گیا تھا ، بھارتی ریاست اوڈیشا (سابقہ اڑیسہ) کی تجربہ گاہ سے بیلسٹک میزائل اگنی 3کا تجربہ کیا گیا لیکن میزائل اپنی پرواز کے طے شدہ راستے سے ہٹ گیا تھا جس کے بعد مشن ٹیم کو خود اسے ختم کرنا پڑا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آغاز سے لے کر پہلے مرحلے تک سب کچھ مشن منصوبے کے مطابق تھا ۔