ویرات نے انوشکا کی فلم کا پسندیدہ منظر بتادیا

December 04, 2019

ممبئی (ایجنسیاں) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو اپنی اہلیہ بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی کس فلم کا سین زیادہ پسند ہے بتا دیا۔ ویرات کوہلی نے اپنے ایک انٹرویو میں اِس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان کو اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی فلم اے دِل ہے مشکل کا ایک سین اتنا پسند ہے کہ وہ اسے بار بار دیکھتے ہیں اور دیکھنا چاہتے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

انوشکا کی فلم ’اے دِل ہے مشکل‘

انہوں نے کہا کہ فلم اے دِل ہے مشکل کا میرا سب سے پسندیدہ سین وہ ہے جب انوشکا کو کینسر ہوجاتا ہے اور رنبیر کپور واپس آتا ہے اور پھر دونوں میں ڈائیلاگز کاتبادلہ ہوتا ہے۔ ویرات کوہلی نے کہا کہ اکثر میں جب بھی فارغ بیٹھا ہوا ہوتا ہوں تو یوٹیوب سے انوشکا کی فلم اے دِل ہے مشکل کا کینسر والا سین نکال لیتا ہوں، انہوں نے کہا کہ وہ منظر اورچنا میریا گانا میرے دِل کو چھولیتا ہے اور میں اس گانے کو دِل سے محسوس کرتا ہوں۔