اہلیہ کیساتھ سیر سپاٹے، حسن علی نے ری ہیب سے چھٹی لے لی

December 04, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

حسن علی نے ری ہیب پروگرام سے چار روز کی چھٹی لے لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمر کی تکلیف کے بعد پسلیوں کے فریکچر میں مبتلا ہونے والے پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی ان دنوں پاکستان آئی ہوئی اپنی اہلیہ سامعیہ آرزو کے ساتھ اسلام آباد کی سیر کررہے ہیں۔ بھارت سے آئی ہوئی سامعیہ کو سیر کرانے کی وجہ سے کرکٹر حسن علی نے ری ہیب پروگرام سے چار روز کی چھٹی لے لی ہے۔ حسن علی نے ری ہیب پروگرام کے لیے پیر کو قومی کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنا تھی ۔