مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے قومی اتفاق رائے ضروری ہے،پروفیسر شاہد اقبال

December 04, 2019

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) جموں کشمیر ہیومین رائٹس مومنٹ کے چیئرمین پروفیسر شاہد اقبال نے دورہ وٹفورڈ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کشمیر کی آزادی کے لیے کشمیر ی جماعتوں اور آزاد کشمیر گورنمنٹ کے درمیان قومی اتفاق رائے انتہائی ضروری ھے۔ پروفیسر شاہد اقبال نے کہا آزاد کشمیر گورنمنٹ اور سیاسی جماعتیں اور عوام ایک پیج پر نہیں۔ پروفیسر شاہد اقبال نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور صدر سردار مسعود خان اور دیگر اکابرین عالمی برادری کو بتائیں کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر زبردستی غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لئے برطانیہ سہہ فریقی کانفرنس بلانے کے لیے ہماری مد کرے۔ انہوں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے مطالبہ کیا کہ وہ آپنے دورہ برطانیہ کے دوران تمام کشمیر ی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بلائیں ان کو اعتماد میں لیا جائے ان کو بتایا جائے کہ مقبوضہ کشمیر میں 5اگست کے بعد اب تک کیا تبدیلی آئی ہے۔ ہماری متفقہ پالیسی نہ ہونے کے باعث بیرون ملک کشمیر یوں کی سفارتی کوششیں متاثر ہو رہی ہیں۔ آج کشمیر ی عوام جاننا چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر کیوں خاموش ہے۔ اقوام متحدہ اپنی پاس کردہ قرار دادوں پر عمل نہ کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی یوں میں ملوث ہے۔ انہوں نےکہا یہ بہت بڑا سانحہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھائے پر خاموش پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور نہ ہی شملہ معاہرہ منسوخ کرنے کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا گیا ہے۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں عوام کو مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مثبت اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔