بلومبرگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دنیا کی نمبر ون پرفارمنگ ا سٹاک مارکیٹ قرار دیدیا

December 04, 2019

کراچی (نیوزڈیسک) عالمی جریدے بلوم برگ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کو دنیا کی بہترین پرفارمنگ ا سٹاک مارکیٹ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس کو دنیا کی بہترین مارکیٹوں میں پہلی پوزیشن حاصل ہوگئی ہے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ کو مثبت کرنے کی خبروں کے بعد آج عالمی جریدے بلوم برگ نے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس کو گزشتہ 3 ماہ میں کی کارکردگی کی بنیاد پر بہترین انڈیکس کا خطاب دے دیا ہے۔بلوم برگ کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 36 فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 6 سال کے دوران سب سے زیادہ تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 12 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ سرمایہ کاری کی مالیت میں بھی کھربوں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔