ڈریپ ٹیم کا چھاپہ، غیر رجسٹرڈ ادویات امپورٹ کرنے پر جنرل نیوٹریشن کمپنی سیل

December 05, 2019

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز ٹیم نے بدھ کو سنٹورس مال میں جنرل نیوٹریشن کمپنی کے غیر قانونی طور پر غیررجسٹرڈادویات امپورٹ کرنے پر ادویات کا سٹاک قبضے میں لیکر کمپنی کو سیل کر دیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا کہ جعلی ان رجسٹرڈ اور غیر معیاری ادویات بیچنے والوں کیخلاف سخت ترین قانونی کارروائی ہو گی، جعلی اور غیر معیاری ادویات کی لعنت سے ملک کو پاک کیا جائیگا۔