برطانیہ کا دورہ کامیاب، ٹرمپ کی میڈیا پر پھر تنقید

December 05, 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میڈیا غلط خبروں کے ذریعے نیٹو سے متعلق میرے برطانیہ کے کامیاب دورے کو گھٹا کر بتانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ نیٹو کے رہنماؤں کو سالانہ 130 بلین ڈالر اور تین سال میں 400 بلین ڈالر زیادہ ادا کرنے پر راضی کیا۔ جبکہ امریکا کے لیے رقم میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیٹو نے خلا کو کام اور دائرہ کار سے متعلق تسلیم کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی قیادت طاقت کے ذریعے امن کو یقینی بناتی ہے اور اسے جاری رکھتے ہوئے زمین، ہوا، سمندر اور خلاء میں کامیابی حاصل کرتے رہیں گے۔