’کوئی بیمار ہوا یا التوا مانگا تو فیصلہ سنا دیں گے‘

December 05, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

جسٹس سیٹھ وقار کا کہنا تھا کہ کوئی بیمار ہوا یا التوا مانگا گیا تو فیصلہ سنا دیں گے

پرویزمشرف کےخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت میں تیاری کے لیے وقت کی درخواست پرعدالت نے ریمارکس دیئےکہ 15 روز کے بعد کوئی التوا نہیں دیا جائے گا اور اگر کوئی بیمار ہوا یا التوا مانگا گیا تو فیصلہ سنا دیں گے۔

اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں پرویزمشرف کےخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئ، نئی پراسیکیوشن ٹیم کی طرف سے وکلا پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے تیاری کے لیےوقت کی درخواست پرعدالت نے ریمارکس دیئےکہ 15 روز کے بعد کوئی التوا نہیں دیا جائے گا ۔

جسٹس سیٹھ وقار نےکہا کہ آرڈر میں لکھ دیں گے کہ 17 دسمبر تک اپنے دلائل دے دیں،17 دسمبر تک کیس ملتوی کر رہے ہیں، 17 دسمبر سے دو روز پہلے تک دلائل تحریری شکل میں جمع کرا دیں۔

جسٹس سیٹھ وقار کا کہنا تھا کہ کوئی بیمار ہوا یا التوا مانگا گیا تو فیصلہ سنا دیں گے۔

جسٹس نذر اکبر نےکہا کہ نہیں چاہتے پراسیکیوشن کے ہاتھوں میں کھلایا جائے جس پر پراسیکیوٹر علی ضیاء باجوہ نےکہا کہ ہمارے اوپر بہت پریشر ہے۔

جسٹس نذر اکبر کا کہنا تھا کہ وکیل اور عدالت پر کیا دباؤ ہو سکتا ہے، وکیل کا کام عدالت کی معاونت کرنا ہے۔