گنےکی کاشت پر اٹھنے والے اخراجات نے کسانوں کی کمر توڑ دی ہے، کسان موومنٹ

December 06, 2019

لاہور(پ ر)پاکستان کسان موومنٹ کے گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں حنیف گجر سیکرٹری جنرل نے کہا کہ شوگر ملیں گنے کی کرشنگ شروع کرنے کے چند دن بعد ہی گنے کی عدم دستیابی اور کسانوں کے گنے کی قیمت میں اضافے کے مطالبے کی وجہ سے بند ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گنےکی کاشت پر اٹھنے والے اخراجات میں بے حد اضافہ ہوا ہے ۔جس نے کسانوں کی کمر توڑ دی ہے ۔