کامیاب نوجوان پروگرام، شفافیت کا خیال رکھنا ہے، وزیراعظم

December 06, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

کامیاب نوجوان پروگرام، شفافیت کا خیال رکھنا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں کامیاب نوجوان پروگرام میں شفافیت کا خیال رکھنا ہے۔

اسلام آباد میں کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت چیکس تقسیم تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہاکہ حکومت کاروبار میں سہولت فراہم کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو کامیاب نوجوان پروگرام سے بہت امیدیں ہیں۔

عمران خان نے مزید کہاکہ حکومت کا کام ہوتا ہے روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور حکومت کاروبار کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ چھوٹے کاروبار اور صنعتیں معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،اسمال بزنس مین کو سب سے زیادہ سہولت دینے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ میں نے سنا ہے کہ نوجوان کہتے ہیں کہ عمران خان کرپٹ بندے سے ہاتھ نہیں ملاتا۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ جس معاشرے کے جوانوں میں محنت کا جذبہ ہو وہ بہت اوپر جاتا ہے، ہمیں کامیاب جوان پروگرام میں شفافیت کا خیال رکھنا ہے۔

عمران خان نے کہاکہ قرض پروگرام میں خواتین کی شمولیت کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ لوگوں کو اب تک سمجھ نہیں ہے کہ ملک میں سیاحت کی ترقی کےکتنے امکانات موجود ہیں۔