حکومت کا اہم وزارتوں و ڈویژنز میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ

December 06, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

حکومت کا اہم وزارتوں و ڈویژن میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے اہم وزارتوں اور ڈویژنز میں بڑے پیمانے پر اُکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اہم وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں میں نئے سربراہان کا تقرر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پوسٹنگ پلان منظوری کے لیے وزیر اعظم کو بھجوادیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول امجد جاوید کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ سینئر بیوروکریٹ سردار اعجاز احمد کو اسپیشل سیکریٹری داخلہ لگائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ اسپیشل سیکریٹری داخلہ میاں وحید الدین چند روز میں ریٹائر ہورہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آئی جی پنجاب عارف نواز کو نیا سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول لگایا جائے گا جس کی سمر ی ارسال کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ 22 میں ترقی پانے والے پولیس افسر فیصل شاہکار کو نیشنل کوآرڈی نیٹر نیکٹا لگائے جانے کا امکان ہے، جبکہ تقرری کے منتظر سینئر بیورکریٹ طارق نجیب نجمی کو سیکریٹری ایوان صدر تعیبات کیے جانے کا امکان ہے جبکہ گریڈ 21 کے سینئر افسر انعام الحق دھاریجو کو سیکریٹری نجکاری ڈویژن لگائے جانے کا امکان کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سینئر بیورو کریٹ شاہ رخ نصرت کو بھی اہم وزارت میں ذمہ داری دی جائے گی۔