ریاض میں آج عالمی باکسنگ ہیوی ویٹ ٹائٹل کیلئے فائٹ ہوگی

December 07, 2019

ریاض ( شاہد نعیم) دنیا کے دو بڑے باکسر برطانیہ کے انتھونی جوشوا اور میکسیکن اینڈی روئز جونیئر ہفتے کو سعودی عرب میں مدمقابل ہونگے۔ یہ فائٹ اس لحاظ سے انتہائی دلچسپ ہے کہ جون میں نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں روئز نے جوشوا کو اپ سیٹ شکست دے کر ورلڈباکسنگ ایسوسی ایشن، انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن اور ورلڈباکسنگ آرگنائزیشن کے عالمی ٹائٹل جیتے تھے۔ یہ سعودی عرب میں ہونے والا پہلا پروفیشنل باکسنگ مقابلہ ہوگا۔ دونوں باکسرز ریاض پہنچ چکے ہیں اور جیت کے لیے پرعزم ہیں،باکسنگ میچ کا وی وی آئی پی ٹکٹ 50 ہزار ریال کا ہے۔