فرانس، پنشن اصلاحات کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال

December 07, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

فرانس، پنشن اصلاحات کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال

پیرس (رضا چوہدری/نمائندہ جنگ ) فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی، فرانس بھر کی مختلف یونینز نے 10 دسمبر کو دوبارہ ہڑتال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جمعرات کی شام کو پیرس سمیت مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 187 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہڑتال کے پہلے دن کی کامیابی کے بعد، یونینز نے 6 دسمبر بروز جمعہ کو سماجی تحریک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ جمعہ کی صبح سے ہی مظاہرین نے ٹریفک معطل کردیا جس کے باعث مختلف شہروں میں کئی گھنٹے ٹریفک جام رہا تاہم شام کے وقت صورتحال میں کچھ بہتری واقع ہوئی ۔