خودمختاری دیئے بغیر بلدیاتی انتخابات وسائل زیاں ہیں، وسیم اختر

December 07, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہےکہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار اور خود مختار بنائے بغیر مزید بلدیاتی انتخابات ملکی وسائل ضائع کرنے کے مترادف ہوگا، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ شہر کے سارے ادارے میئر کے ماتحت ہونے چاہئیں مگر اس پر کوئی غور نہیں کرتا 29 قبرستانوں پر مافیا کا قبضہ ہے اور وہاں کے ایم سی کا افسر داخل نہیں ہو سکتا، ہر صوبائی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو مالی اور انتظامی طور پر کمزور کیا جسکی وجہ سے ملک میں یہ نظام ناکام ہو گیا، اگر اسکو درست نہ کیا گیا تو جمہوریت بھی ناکام ہو جائے گی۔