اسلام آباد کو آدھا شہر آدھا گاؤں بنادیا، غیرقانونی تعمیرات ختم کرائیں ،جسٹس گلزار

December 07, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

اسلام آباد کو آدھا شہر آدھا گاؤں بنادیا، غیرقانونی تعمیرات ختم کرائیں ،جسٹس گلزار

اسلام آباد( رپورٹ :،رانا مسعود حسین ) جسٹس گلزاراحمد نے سروس روڈ پر قبضہ کرنے سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ اسلام آباد کو آدھا شہر آدھا گاؤں بنادیا، غیرقانونی تعمیرات ختم کرائیں، عدالت عظمیٰ نےچیئرمین سی ڈی اے کو غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی اور سی ڈی اے اراضی واگزار کرانے کا حکم جاری کیا ہے جبکہ چیئرمین سی ڈی اے کو مس کنڈکٹ کے مرتکب افسران کا تعین کرکے ان کیخلاف سول اور فوجداری کارروائی کرنے اورسی ڈی کو مالی نقصان پہنچانے والے افسران سے رقوم کی وصولی کا حکم جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلی عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ہے ، عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے کو گزشتہ 30 سال میں ہونیوالی کوتاہیوں کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنیکی بھی ہدایت کی ،عدالت نے ملک بھر کی شاہراہوں کے ارد گرد تجاوزات اور خراب سڑکوں کے حوالے سے چیئرمین این ایچ اے سے کراچی حیدر آباد موٹر وے،چترال گلگت روڈ،حیدر آباد سیون دادو موٹر ویز سمیت ملک کی تمام ہائی ویز کی صورتحال سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرتے ہوئے مزید سماعت چھ ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ہے ،جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ غیرقانونی تعمیرات اور قبضے کب تک ختم ہونگے؟ میئر اسلام آباد نے گیارہ ہزار کا عملہ ہوتے ہوئے بھی ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔