نرسنگ سکولوں کی اپ گریڈیشن کے لئے معائنہ مکمل

December 07, 2019

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے صوبے بھر کے نرسنگ سکولوں کی اپ گریڈیشن کیلئے معائنہ مکمل کر لیا ایک ہفتے میں نرسنگ سکولوں کو نرسنگ کالجوں کا درجہ دینے سمیت نئے ڈگری پروگرامز اور آسامیوں سے متعلق سے سفارشات حکومت کو بھیج دی جائیں گی، حکومت نے میڈیکل یونیورسٹی کو نرسنگ سکولوں کےمعائنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے صوبےکے تمام نرسنگ سکولوں کی دی ہے، 10نرسنگ سکولوں کو کالج کا درجہ دینے کے علاوہ نیا چار سالہ ڈگری پروگرام شروع کیا جائےگا، نرسوں کیلئے نیا سروس سٹرکچر متعارف کرایا جائےگا۔کے مطابق میڈیکل یونیورسٹی کی ٹیم نے پروفیسر حیدر کی نگرانی میں صوبے کے تمام نرسنگ سکولوں کا معائنہ مکمل کیا ٹیم میں پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈیمی اور ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کے بھی ممبران بھی شامل تھے۔معائنے کی روشنی میں نئے نرسنگ کالجوں کےلئے درکار انفراسٹرکچر، مسائل، آسامیوں اور دیگر امور سے متعلق رپورٹ مرتب کی جارہی ہے جسے حکومت کو بھیجا جائے گا۔